بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، 27اکتوبر کو یوم سیا ہ پر پاکستانی قوم نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ پردنیا کےمختلف شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے یا مذہب کی بنیاد پر تفریق درست نہیں، پاکستان نے عالمی سطح پر اعتدال پسندی، ہم آہنگی کی کاوشوں کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی سے نمٹنےکیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آئینی اور سیاسی لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے اور بے گناہ، نہتے و مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے 73 سال، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کمشیر کی تحریک کو عالمی سیاسی تحریک نہیں بنائیں گے اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے واضح طور پرکہا کہ کشمیریوں کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں