آپ کا حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟ صحافی کے سوال پر زرتاج گل شرما گئیں



لاہور میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سے سوال کر لیا کہ آپ کا حسن قدرتی ہے یا کریم کا کمال؟ جس پر زرتاج گل شرما گئیں اور پھر مسکرا کر جواب دیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے، گھر والوں کے لیے میں آج بھی خوبصورت ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ’قاتل مسکراہٹ‘، زرتاج گل تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

صحافی کے سوال کے جواب میں زرتاج گل نے مزید وضاحت دی کہ میں قبائلی ہوں اور ڈیرہ غازی خان سے الیکشن جیت کر یہاں پہنچی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے، اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہنچاتیں۔


متعلقہ خبریں