ایاز صادق اپنے بیان پر اسمبلی میں معافی مانگیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایاز صادق ن لیگ کے اہم رہنما ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے انتہائی نامناسب بیان دیا جس پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ریاست کے طور پر ہم نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔

حالیہ بیان میں قومی سلامتی سے متعلق تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جو بیان دیا گیا وہ آئین اورقانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ان لوگوں کوحساب دیناہوگا اورمعافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کون کراتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم  کے پلیٹ فارم سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگا اور اس کی قیادت نے وضاحت بھی نہیں کی۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ہمارے بہادرشاہینوں نے بھارتی جہازکو گرایا اور اس کے پائلٹ کو پکڑا۔ انہوں ںے کہا کہ ذمہ دارریاست کے طورپرہم نےامن کی خاطربھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے وزرائےاعظم میں فیصلے کرنےکی اہلیت ہی نہیں تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کوعالمی طورپرسراہا گیا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی تھی آپ اس کومتنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بیانیے سے ملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا حکومت، سیکورٹی اداروں کا مشترکہ فیصلہ تھا، فواد چوہدری

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کوعالمی سطح پرنقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات پڑتے ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ ایازصادق ہوتے کون ہیں جواس طرح کی باتیں کررہے ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے بھی اکٹھے تھے، اب بھی ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کے لیے سیاست کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو حکومت کرنے کے لیے 50 سال کا چانس ملا مگر انہوں نے کیا کیا؟

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اداروں کوٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے۔ انہوں نے مہنگائی کو ایشو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اہم ایشوہے لیکن اس حوالے سےاقدامات بھی کررہے ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کوواپس لانا ہے کیونکہ ان سےعوام کا پیسہ واپس لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سیکیورٹی خدشات پر بات کی ہے لیکن ہم ان کو مکمل سیکیورٹی دیں گے تاکہ ان سے پیسہ واپس لے سکیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نوازشریف کےآنے سے چینی سستی نہیں ہوگی لیکن انہیں واپس لانا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف لندن میں اربوں روپےکے فلیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ شریف خاندان کوکچھ ہوکیونکہ ان سے پیسےواپس لینے ہیں۔

سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ پہلے تویہ لوگ کلبھوشن کانام ہی نہیں لیتےتھے، اچھاہوا ان لوگوں نےنام لینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے جھوٹےہیں اور جھوٹ نہ بولیں توان کا کھاناہ ضم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ ان لوگوں نے طاقت کو صرف ذاتی فوائد کے لیے استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے ہیرو ابھی نندن کا اپنے دیس میں بے دلی سےاستقبال

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے تسلیم کیا کہ کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہماری نیت ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایسی  قیادت کے پاس ہے جوایماندارہے اورکسی کے دباؤ میں آنے والی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں