سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے؟ اسد عمر

سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے؟ اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ن لیگ کے مرکزی رہنما ایاز صادق کی جانب سے دیے جانے والے بیان کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے؟

حالیہ بیان میں قومی سلامتی سے متعلق تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا ہے اس میں، میں خود شریک تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن ہونے والی میٹنگ میں زیر بحث آیا تھا۔

ایاز صادق اپنے بیان پر اسمبلی میں معافی مانگیں، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرنے استفسار کیا کہ ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے؟


متعلقہ خبریں