سپریم کورٹ بار کے انتخابات: عاصمہ جہانگیرگروپ کے عبدالطیف آفریدی کامیاب

 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: لاہور رجسٹری کے نتائج آگئے

لاہور:  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدرکےعہدے پرعاصمہ جہانگیر گروپ کے عبدالطیف آفریدی کامیاب ہوگئے،

غیر حتمی نتائج کے مطابق عبدالطیف آفریدی280 ووٹ کی لیڈ سے جیت گئے۔ عبدالطیف آفریدی نے 1236 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار اور حامد خان گروپ کے عبدالستار خان نے 959 ووٹ حاصل کیے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے ملک بھرمیں 11 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی۔

لاہور رجسٹری میں عبدالطیف آفریدی نے 546 وٹ حاصل کیے جبکہ  عبدالستار خان نے 376 وٹ حاصل کیے۔ لاہور کے پولنگ اسٹیشن پر کل 939 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 17 مسترد ہوئے۔

لاہور رجسٹری میں انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 329 تھی جبکہ مجموعی طور ہر 3 ہزار 77 وٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کے انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب نے میدان مار لیا

لاہور میں  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تین اہم عہدوں کے لیے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔ سپریم کورٹ بار کے وکلا کی سب سے زیادہ 1329 تعداد کا تعلق لاہور سے ہے۔
لاہور میں سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےانتخابات کی کراچی رجسٹری کے نتائج کا اعلان  بھی کردیا گیا ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق عبدالطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ احمد شہزاد فاروق رانا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

غیرحتمی نتیجے کے مطابق ایڈووکیٹ سید غلام شاہ بخاری کراچی سے 109 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں