جنوبی بلوچستان کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کرکے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان گزشتہ ادوار میں نظر انداز رہا ہے لیکن ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف، وفاقی وزرا اورمعاونین خصوصی نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ جنوبی بلوچستان کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے وہان کے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ خطہ بھی دیگر علاقوں کی طرح ترقی کرے گا۔

انہوں نے گوادر بندرگاہ کو خاص اہمتی کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر ملکی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس کی ادائیگی کا حکم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے لیے تجویزکردہ ترقیاتی پیکیج پر بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں