ایاز صادق کو ان کے بیانیے پر چھوٹ نہیں ملنی چاہیے، میاں جلیل شرقپوری

پارٹی کا شو کاز نوٹس سیاسی پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے، جلیل شرقپوری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے ایاز صادق کے بیان پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق کو ان کے بیانیے پر چھوٹ نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کے مسلسل بیانات پر بھی شرمندگی ہے۔

حالیہ بیان میں قومی سلامتی سے متعلق تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت تمام مسلم لیگیوں کو علاج کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اورکوئٹہ کے جلسوں میں جو بیانات دیے گئےوہ انتہائی تکلیف دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن الزامات کا معاملہ ان کاذاتی ہے، اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جس میں قومی اداروں کونقصان پہنچایا جائے۔

میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں نوازشریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا صرف آپ نے ہر مرتبہ وزیراعظم بننا ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا شہبازشریف یا دیگر کا وزیراعظم بننے کا حق نہیں ہے؟

ایاز صادق اپنے بیان پر اسمبلی میں معافی مانگیں، شبلی فراز

پنجاب اسمبلی کے رکن نے کہا کہ نوازشریف اس وقت جسمانی اورذہنی بیمارہیں۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کوعزت دوتو پھراس پروہ عمل بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے لہذا اب ان کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نعرے میں سچے ہوں گے لیکن ان کے ارد گرد موجود افراد ریاست مدینہ کے نعرے کو نہیں سمجھ سکتے ہیں۔

میں بھی کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا، جلیل شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ پہلے ایسی ٹیم بنائیں جسے ریاست مدینہ کا علم ہو۔


متعلقہ خبریں