اسموگ: واسا کا عملی قدم، افسران کو سائیکل پہ دفتر آنے کی ہدایت

wasa

پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


لاہور: واسا نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو پانے کے لیے عملی اقدام کا آغاز کردیا ہے۔ واسا نے اس ضمن میں اپنے افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ ہفتے کے دن سائیکلوں پہ دفتر آیا کریں۔

اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی سفارشات منظور

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 31 اکتوبر 2020 سے ہر ہفتے کے دن تمام واسا افسران دفاتر آنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ واسا افسران نے ملنے والے احکاما ت کو مدنظر رکھتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں سائیکل چلانے کی پریکٹس بھی کی ہے۔

فضائی آلودگی سے متعلق آگاہی، اسلام آباد میں سائیکل ریلی

سماجی حلقوں کے مطابق ملک اور صوبہ پنجاب کا پہلا ادارہ واسا ہے جس نے عملاً بڑھتے ہوئے اسموگ پر قابو پانے کے لیے عملی قدم اٹھایا ہے۔

اسموگ کیا اور کتنی خطرناک ہے ؟

واسا کی جانب سے اٹھایا جانے والا عملی قدم یقیناً سماجی اور معاشرے پہ مثبت اثرات مرتب کرے گا اور سائیکلوں کو ملنے والا فروغ لوگوں کی صحت پر بھی خوشگوار اثرات ڈالے گا۔


متعلقہ خبریں