سینیٹر فیصل جاوید کا احتجاج: پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی سے مستعفی

بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے،فیصل جاوید

فائل فوٹو


اسلام آباد: گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدرکے توہین آمیز رویے کے خلاف بطور احتجاج پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینیٹ: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوا دیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے مؤقف اپنایا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت تقسیم ہو گی اور شدت پسندی بڑھے گی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پرکروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کے خلاف عالمی سطح پرقانون سازی وقت کا تقاضہ ہے۔


متعلقہ خبریں