وزیراعظم کی گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری

وزیراعظم کی گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلا آباد: وزیراعظم عمران نے  گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خرم آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کامران علی افضل کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ مقرر کردیا۔ عشرت علی کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکیریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محسن مشتاق کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری مواصلات مقرر ہوئے۔ آصف حیدر شاہ کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری کابنیہ ڈویژن مقرر کردیے گئے۔ مجیب الرحمان خان کی گریڈ 22 میں ترقی اور آئی جی گلگت بلتستان پولیس مقرر کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی اور ڈی جی ایف آئی اے مقرر ہوئے۔ ندیم ارشد کیانی کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم، شہزادخان بنگش کی گریڈ 22 میں ترقی اور چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیرمقرر کردیے گئے۔

اسی طرح شیرعالم محسود کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد اسپیشل سیکریٹری داخلہ مقرر کردیے گئے۔ ارشد محمود کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری آئی پی سی مقرر، سہیل راجپوت کی گریڈ 22 میں ترقی اور اسپیشل سیکریٹری کامرس مقرر جبکہ کاظم نیاز کی گریڈ 22 میں ترقی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا مقرر کردیے گئے۔


متعلقہ خبریں