متحدہ عرب امارات:لکڑی کا تیار کردہ جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

متحدہ عرب امارات:لکڑی کا تیار کردہ جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دبئی: متحدہ عرب امارات کے جہازعبید کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی سے تیار کردہ سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا ہے۔

دبئی میں غیر ملکیوں کو کاروبار کے مکمل ملکیتی حقوق دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ لکڑی کے تیار کردہ جہاز نے پوری دنیا سب سے بڑے جہاز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

لکڑی کا یہ جہاز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی سے منسوب ہے جو اماراتی ملاح اور کشتیوں کے انجینیئر تھے۔

امارات میں تیار کردہ عبید نامی جہاز کی لمبائی 91.47 میٹر اور چوڑائی 20.41 میٹر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں یہ کارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنز کمپنی نے انجام دیا ہے۔

دبئی پولیس کو رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کمپنی گزشتہ کئی عشروں سے دبئی میں کمرشل بوٹس کا کاروبار کررہی ہے۔ لکڑی کی تیار کیے جانے والے جہاز کی تیاری کئی برسوں میں کی گئی ہے۔

لکڑی کے جہاز کے حوالے سے ماجد عبید الفلاسی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام کا اندراج تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ اپنے والد عبید جعہ بن ماجد الفلاسی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔

دبئی: برج خلیفہ نیلے رنگ میں کیوں روشن ہوا ؟

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے والے لکڑی کے سب سے بڑے جہاز کا وزن 2500 ٹن ہے۔ اس کی تیاری میں 1700 ٹن لکڑی اور 800 ٹن لوہا استعمال کیا گیا ہے۔ جہاز کی تیاری میں استعمال ہونے والی لکڑی افریقہ سے درآمد کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز کے ذریعے چھ ہزار ٹن سامان منتقل کرنے کی گنجائش ہے۔ جہاز میں دو موٹریں لگی ہوئی ہیں جن میں سے ہرایک 1850 ہارس پاور کی ہے۔

دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کی آزمائش شروع

مالکان کے مطابق یہ جہاز امارات، یمن، صومالیہ، سوڈان، مصرِ، کینیا، پاکستان، انڈیا اورعراق کے لیے سمندری کارگو سروس میں استعمال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں