الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح

الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کو نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔ جامع الجزائر 70 ایکڑ پر محیط جبکہ مینار کی بلندی 260 میٹر ہے۔ 

جامع الجزائر سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے، جس میں بیک وقت ایک لاکھ 20 نمازی ادا کرسکتے ہیں

افریقی ملک الجزیرہ کی اس جامع مسجد کو گزشتہ روز  پہلی بار باجماعت نماز کے لیے کھول دی گئی تھی۔

الجزیرہ کی حکومت سے ایک بلین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد چین اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے 2012 میں اس کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔ مسجد کی تعمیر کا کام 2019 میں مکمل کیا گیا تھا، تاہم مسجد کو گزشتہ روز نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔

جامع الجزائر کا ڈیزائن جرمنی کے آرکیٹیکٹس کے ایس پی جرگن اینجل اور انجینئرز کریس کیفر انٹرنیشنل نے تیار کیا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اس مسجد کی تعمیراتی کام کو کئی بار تاخیر کاسامنا کرنا پڑا۔ مسجد کی تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے الجزائر، چین اور دیگر افریقی ممالک سے 2300 افراد کو اجرت پر رکھا گیا تھا۔

الجزائر کے لوگ اس مسجد کی تعمیر کو طویل عرصے تک خدمت کرنے والے صدر عبدالعزیز بوتفلیکا کے دور کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں