عید میلادالنبیﷺ: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپﷺ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں جاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاتم النبیینﷺ اورسرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے۔

انہوں ںے کہا ہے کہ آپﷺ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی حیات طیبہ فلاح پر مشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام دیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی۔

وزیراعظم عمران خان نے مبارک دن پر جاری کردہ پیغام میں مؤقف اپنایا ہے کہ آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے انہی اصولوں پر قائم ہیں۔

ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ریاست مدینہ کی جانب قدم ہے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا ہے کہ عدل وانصاف اور مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی سمت میں گامزن ہیں کہ وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے اور اب منزل زیادہ دور نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا۔

’ہمیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کےمطابق بنانا ہے‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا رہیں۔


متعلقہ خبریں