راولپنڈی: جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی: جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی: جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید میلادالنبیﷺ: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اندرون شہر نکالے جانے والے جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ ثنا خوانوں کے لیے استقبالیہ اسٹیج لگائے گئے ہیں۔

ثنا خوانوں کے لیے تیار کیے جانے والے اسٹیجوں پر قرآن کریم کے نسخے رکھے گئے ہیں، خوبصورت تحائف سجائے گئے ہیں اور ٹرافیاں بھی آویزاں دکھائی دے رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شمع رسالتﷺ کے پروانوں کی جانب سے درو و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر عمرے کا خصوصی پیکج

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر تین ہزار افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کی خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں جب کہ اس دوران بڑی گاڑیوں کا جلوس کے روٹ پر داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے لاؤڈ اسپیکر اور موسیقی کے آلات پر پابندی ہو گی۔

حضورﷺ کے رہنما اصولوں پر چلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی، وزیر اعظم

راولپنڈی میں جلوس کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہو گا۔ جلوس قدیم جامع مسجد کے باہر بنائے گئے اسٹیج سے اپنا آغاز کرے گا۔


متعلقہ خبریں