پاکستان میں عید میلاد النبیﷺمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی



پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں اور صوبائی درالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کیا جب کہ مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی  گئیں۔

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔

کراچی میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لانچ ریلی نکالی گئی جو بھٹ آئی لینڈ سے ہوتے ہوئے مختلف جزیروں پر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ، اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی میں مرکزی جلوس 3 بجے سہ پہر نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ودیگر علماء مشائخ و قائدین اہلسنت کی قیادت میں برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے۔

حیدرآباد میں بھی آج جشن عید میلاد النبی بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔ مرکزی جلوس لطیف آباد نمبر آٹھ  سے نکالا گیا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکل کر کوہ نور چوک پراختتام ہوئے۔

بلوچستان میں بھی عید میلاد النبی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔


متعلقہ خبریں