کورونا وائرس کے باعث دنیا میں11 لاکھ 94 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار 283 افراد متاثر اور 11 لاکھ 94 ہزار 549 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 75 ہزار 706 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 14 لاکھ 86 ہزار 28 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 18 ہزار 43 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 681  ہو گئی جبکہ 81 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 562 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 990 ہوگئی ہے۔

اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں13 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار 565 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 30 ہزار 792 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 63 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں