پہلا ون ڈے: شاہین کی پانچ وکٹیں، پاکستان 26 رنز سے فتح یاب


راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا اور وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان سے پہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔

زمبابوے کی جانب سے چیسورو اور مزاربانی نے دو دو جب کہ ممبا اور اسکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں