عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیر اعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ سے زائد افراد فالو کر رہے ہیں۔

سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ٹوئٹر فالورز ایک کروڑ ہو گئے

فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دانوں میں دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔

تیسرا نمبر پر امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے، ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہے۔

ان کے بعد اب وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والی چوتھے بڑے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی دنیا کی 9ویں سیاسی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نیوزی لینڈ انتخابات میں کامیابی پرجیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد

عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد میں 22 فی صد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔

گزشتہ برس ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد 2019 کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں