انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے سجدے

انتخابی نتائج کی تاریخ بڑھی تو دھاندلی ہو گی، امریکی صدر

فائل فوٹو


امریکہ کے صدارتی انتخابات میں چار دن باقی رہ گئے ہیں اور ملک میں سیاسی گہماگہمی بھی عروج پر ہے۔ روایتی حریف ٹرمپ اور جوبائیڈن نے فلوریڈا میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن سوئنگ اسٹیس میں سے سب سے بڑی ریاست فلوریڈا میں موجود ہیں اور اپنے لیے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں فتح دلانے کیلئے اس کے حامیوں نے روحانی طریقہ اپنایا ہے۔ امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں شہریوں نے ٹرمپ کو دوبارہ انتخابات جتوانے کیلئے بارش میں ایک سو بیس سجدے کیے ہیں۔

امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ ٹرمپ پنسلوانیا میں 7 پوائنٹ پیچھے ہیں جب کہ فلوریڈا اور او ہائیو میں بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کیلئے پنسلوانیا کے ایک چرچ میں21 دن کا روحانی اعتکاف بھی کیا گیا ہے۔ اس اعتکاف میں جاپان اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اعتکاف کے اختتام پر شرکا نے’مزید چار سال‘ کے نعرے لگائے۔  چرچ کے شریک بانی ہیونگ جن مون نے اپنے پیرو کاروں کو کہا ہے کہ اس سال’اچھائی اور برائی‘ کے درمیان انتخاب کا مقابلہ ہے۔

انہوں نے کہا ٹرمپ کی ریلی میں جائیں، یا پھر نماز کے لئے کسی خاص جگہ یا کسی مقدس مقام پر۔ سڑک پر جاکر جھنڈے لہرائیں یا روحانی طور پر توجہ مرکوز کریں۔ ہم اس مقابلے کی روحانی پہلو پر توجہ مرکوز کر رہے اور اپنے پسندیدہ امیدوار کیلئے دعا گو ہیں۔

فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ  کورونا کی وجہ سے امریکہ میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ نہیں ہوگا۔  کورونا آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں