60 سیکنڈز میں سانس کے ذریعے کورونا کی تشخیص

60 سیکنڈز میں سانس کے ذریعے کورونا کی تشخیص

فوٹو: فائل


کورونا نہ صرف بطور مرض تکلیف دہ ہے بلکہ اس کی تشخیص کا عمل بھی انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے تاہم اب کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے آسان طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے باعث دنیا میں11 لاکھ86ہزار سے زائد اموات

حال ہی میں سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کی اسپن آف کمپنی میڈٹیک اسٹارٹ اپ بریتھونکس کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ’بریتھالیسر ٹیسٹ‘ دریافت کیا گیا ہے جو ایک منٹ کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کر سکتا ہے۔

’بریتھالیسر ٹیسٹ‘ میں پائلٹ کلینیکل ٹرائل کے دوران 180 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتائج 90 فیصد درست ثابت ہوئے۔

فی الوقت کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے عمومی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس میں ناک اور حلق سے نمونہ لیا جاتا ہے۔ یہ عمل کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور اس کے نتائج بھی چند گھنٹوں بعد سامنے آتے ہیں۔

نیا ’بریتھالیسر ٹیسٹ‘ صرف مشتبہ شخص کی سانس کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

اس ٹیسٹ میں ماہرین مشتبہ شخص کی سانس میں بدلنے والے اورگینگ کمپاؤنڈ کی جانچ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کیلئے یو ایچ ایس کو لائسنس جاری

بریتھونکس کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جیا ژہنہان کے مطابق لرننگ سافٹ وئیر سے 60 سیکنڈز میں نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کہ اس ٹیسٹ کو کرنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ اسٹاف یا لیبارٹری کی ضرورت بھی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں