ایل او سی پر فائرنگ: پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

فائل فوٹو


اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے رکھ چکری اورنیزا پیر سیکٹرز پرمقامی آبادی کونشانہ بنایا تھا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 2 شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو نشانہ بنا ری ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ رواں سال اب تک بھارتی فوج نے 2580 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 19 معصوم شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے ہیں۔ دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا توجہ نہیں ہٹا سکتا۔


متعلقہ خبریں