بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی 

بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی کمپنی حکومت کی نادہندہ نکلی، کرایہ بھی ادا نہیں کیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ 

حادثہ حیات آباد فیز 4 فیڈرروٹ پر پیش آیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی، بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی بس پھر خراب ہو گئی

قبل ازیں بی آر ٹی بس سروس 38 روز آرام کے بعد بحال ہونے کے اگلے ہی دن خراب ہو گئی۔ بی آر ٹی بس حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی پشاور: شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ لگنے کی وجہ قرار

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔


متعلقہ خبریں