دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کو ہلاک کر دیا

دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کو ہلاک کر دیا

فوٹو: ہم نیوز


نواب شاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں دیہاتیوں کی جانب سے نایاب بلائنڈ ڈولفن کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی فیڈر سے دو نایاب ڈولفنز کو بچا لیا گیا

دیہاتیوں نے ڈولفن کو مار کر سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی محمکہ وائلڈ لائف کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔

نایاب بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کر نواب شاہ کی نہر میں پہنچی تھی۔

چند ماہ قبل محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے دریائے سندھ سے گھوٹکی فیڈر میں بھٹک کر پھنچنے والی دو نایاب بلائنڈ ڈولفنز کو بچا لیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اوباوڑو کے قریب گھوٹکی فیڈر پہنچیں اور 6 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نایاب ڈولفنز کو بچا لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سمندر کی صفائی کا 70 فیصد کام مکمل، پاک بحریہ

ڈپٹی کنزرویٹر نے کہا تھا کہ جنگلی حیات عدنان کے مطابق پکڑی گئی ڈولفنز دریائے سندھ میں چھوڑیں دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں