گستاخانہ خاکے: مظاہرین کی فرانسیسی سفارتخانے جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی۔

پولیس نے شیلنگ اس وقت شروع کردی جب مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی۔ شیلنگ سے متحدہ طلبا محاذ کے عہدیداروں سمیت مظاہرے میں شریک دیگر افراد بے ہوش ہوئے۔

مظاہرین کی جانب سے جب راستے میں لگائے گئے کنٹینرز پھیلانگنا شروع کر تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا اور شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کردی، جس کے بعد ڈیپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے شیلنگ کے بعد احتجاجی مظاہرین منتشر ہوگئے اور سریناچوک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔۔پولیس نے ریڈزون میں داخلے پر مظاہرین پر شیلنگ کی۔ مظاہرین نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

مظاہرین نے نماز مغربین ادا کرنے کےبعد دھرنا دینےکا اعلان کردیا۔ دھرنا سیرینا چوک کی بجائے، آبپارہ چوک پر دیا جائے گا.

مظاہرین کے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے مذاکرات جاری ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا ایجنڈا رکھا جائے گا۔ مذاکرات میں ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا دیں گے۔ حکومت فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔

دوسری جانب  پولیس نے ریڈزون جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر بلاک کردیے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے دنیا میں دنیا میں رسول کریم ﷺ جیساعظیم انسان کوئی نہیں، مستقبل میں عالمی سطح پر رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

مزید پڑھیں: گستاخانہ خاکے: قریشی کا ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ

اسلام آباد میں قومی رحمت العالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو رسول خداﷺ کی حیثیت کا علم نہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے فائدے کیلئے سیرت النبی ﷺ پر چلنے کا حکم دیا۔ مغرب میں بھی رسول کریمﷺپرکتابیں لکھی گئیں۔ آنحضرت ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے انکی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے آگے کا نہیں سوچا اس لیے دنیا وی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آنے والی نسلوں کے بارے میں نہ سوچنے سے موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔ ہمارے خطے میں گلوبل وارمنگ کے بہت برے اثرات ہیں۔ صورتحال پر قابو نہ پایا تو ہمارے دریاوَں میں پانی کم ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان آنحضرت ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو انقلاب تھا۔ اقوام متحدہ کا چارٹر بھی سیرت النبی ﷺ سے ملتا ہے۔ ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے بچوں کو سیرت النبی ﷺ پڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ سے زیادہ کامیاب ترین انسان کوئی نہیں۔ لوگ محمد ﷺ کو دیکھ دیکھ کر لوگ لیڈر بن گئے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا مطالعہ کرنے سے زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی میٹنگ میں بھی اسلامو فوبیا پر بات کی۔ جب تک مسلم ممالک متحد ہوکر اسلاموفوبیا پر بات نہیں کریں گے یہ بڑھتا جائے گا۔ ہمارا نبی کریمﷺ سے رشتہ مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں آسکتا۔ مغرب کے لوگوں کو نبی کریم ﷺ اور انبیا سے ہمارے رشتے کا علم نہیں۔


متعلقہ خبریں