وزیراعظم عمران خان کا پمز اسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایمرجنسی میں انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج کو مانیٹر کرنے کے لیے اسکرینیں لگا دی گئیں ہیں اور  مریضوں کیلئے 5 پروٹوکول بھی طے کر دیئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کا معائنہ سب سے پہلے کیا جائے گا جب کہ روڑ ایکسیڈنٹ کے مریض بھی ترجیحی بنیادوں پر چیک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں