ملتان: مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ، ہوٹل منیجر زخمی

ملتان: مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی ہوٹل پر فائرنگ، منیجر زخمی

ملتان: پنجاب کے جنوبی ضلع ملتان میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ہوٹل کا منیجر زخمی ہوگیا۔

ملتان میں تھانہ کوتوالی کی حدود میں ہوٹل پر درجن سے زائد مسلح افراد نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ لہراتے کر جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بلدیہ ٹاؤن فیکٹری سانحہ: 20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل ادارہ تحفظ ماحولیات  سندھ (انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی) کے نام پر کراچی کے صنعتکاروں سے بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے حکام  نے اس حوالے سے تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کو خط لکھ دیا تھا۔

مشیر ماحولیات سندھ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزی کے نام  پر صنعتوں سے پیسہ بٹورنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد دھرنے کیلئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف

ڈائریکٹر جنرل سیپا نے خط  میں صنعتکاروں سے ادارے کے نام پر بھتہ لینے والوں کی نشاندھی کرنے کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں