کرائے کے سیلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیے کو غداری کہہ رہے ہیں، ن لیگی ترجمان

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

فوٹو/فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے سیلیکٹڈ ترجمان آئین کے بیانیے کو غداری کہہ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے دشمنی میں پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ عوام کو سیلیکٹڈ اور کرپٹ ٹولے سے بچائیں گے، ان کو آئین اور ووٹ چوری پر اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز گل کو فواد چودہدری کے کل اسمبلی میں بیان کی وضاحت دینی چاہیے ۔ فواد چوہدری کا پاکستان کے موقف کے منافی بیان سوالیہ نشان ہے؟

خیال رہے کہ اس سئ قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ بغضِ عمران خان میں دوستی ہندوستان تک پہنچ گئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ عمران خان نے پہلی بار ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی باریاں توڑی ہیں، باریاں ٹوٹنے کی وجہ سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ان کا بیانیہ ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے نواز شریف اور حسن نواز کی تصویر شیئر کر دی

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا جلسوں کا بیانیہ اب اسمبلی تک پہنچ گیا، 24 گھنٹے میں ان کے بیانیے کا بھیانک انجام دیکھ لیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایاز صادق ابھی نندن کی واپسی کا فیصلہ کرنےوالے کون ہوتے ہیں؟ فیصلہ سازی اپوزیشن نہیں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، آپ کو بتایا گیا تھا کہ حکومت یہ فیصلہ کیوں لے رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ یہ اپنے ٹکے بچانے کیلئے قومی سلامتی پر حملے کررہے ہیں، بھارت اپنی ہزیمت مٹانے کیلئے جو کہتا تھا وہی ایاز صادق نے کہا، ایاز صادق نے اپنے بیان کی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔


متعلقہ خبریں