اسلام آباد: مختلف گلیوں میں کورونا کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز کی مختلف گلیوں میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 ٹو،تھری، فور، ایف 10 فور اور آئی 10 ٹو کی مختلف گلیاں سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پانچ روز قبل بھی اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز آنے پر گلیوں کو سیل کیا گیا۔

سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46،  سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23،  سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس کے علاوہ  میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا گیا۔

گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 نئے کیسز رپورٹ


متعلقہ خبریں