کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر


ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور بنانے والے کرکٹر بھی ہیں جنہوں نے 410 میچوں میں 13 ہزار 473 رنز بنا رکھے ہیں۔

ان کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے لگا رکھے ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 690 ہے۔

این مورگن نےدھونی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم 485 چھکوں کے ساتھ تیسرے، شین واٹسن 467 چھکوں کے ساتھ چوتھے جب کہ آنڈرے رسل 447 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کے پاس ہے جن کے چھکوں کی تعداد 303 ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹر ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 127 ہے۔


متعلقہ خبریں