ترکی میں زلزلہ: پاکستانی سفارتخانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

ترکی میں زلزلہ: پاکستانی سفارتخانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے سفاتخانے میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا ہے۔ ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوئے ہیں جب کہ چھ عمارات بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔

ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں چار جاں بحق ،120 زخمی

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے میں قائم کی جانے والی ہیلپ لائن سینٹر سے فون نمبر 00905314966399 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

ترکی میں قائم میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق تاحال کسی بھی پاکستانی کے زلزلے سے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترکی: فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترکی میں آنے والے زلزلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے ازمیر کو پہنچایا ہے جہاں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک چار افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ چھ عمارات بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

ترکی کے متاثرہ صوبے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں