ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خفیہ شادی کر لی


ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ٹی وی ہوسٹ اور اداکار کولن جوسٹ سے خفیہ شادی کر لی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارولز کی معروف فلم سیریز ایونجرز اور بلیک وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلٹ جانسن کی یہ تیسری شادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکارلٹ جانسن اور کولن ہوسٹ نے گزشتہ سال مئی میں منگنی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

ضعیف افراد کی دیکھ بھال کرنے والی ایک سماجی تنظیم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی کی خبر سامنے لائی ہے۔

تنظیم نے بتایا ہے کہ اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوئی ہے جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔


اسکارلٹ جانسن کی فلم ’بلیک وڈو‘ نومبر میں ریلیز کی جائے گی

اس سے قبل 35 سالہ اداکارہ نے کینڈین اسٹار ریان رونلڈس سے 2008 میں شادی کی تھی تاہم ان کی پہلی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی تھی اور انہوں نے 2011 میں طلاق لے لی تھی۔

اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی 2012 میں ایک فرانسیسی صحافی سے کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد اسکارلٹ جانسن کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں