ترکی میں زلزلہ: پاکستان کے حکومتی رہنماؤں کا اظہار رنج و غم

ترکی میں زلزلہ: پاکستان کے حکومتی رہنماؤں کا اظہار رنج و غم

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترکی میں زلزلہ: پاکستانی سفارتخانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ضرورت پڑی تو ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کا سن کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ مخٰدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں12 جاں بحق ،438 زخمی

ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں