گاڑی سمیت مسجدالحرام کے صحن میں داخل ہونے والا شخص گرفتار


ریاض: مکہ مکرمہ میں ایک شخص گاڑی لے کر مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق نامعلوم شخص مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی لے کر داخل ہوا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں ںے گاڑی کو مسجد الحرام میں مزید آگے جانے سے روک دیا اور گاڑی کو مسجد کے احاطے سے باہر نکال دیا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق گاڑی تیزی سے مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہوئی اور دروازے سے ٹکرا گئی تاہم گاڑی کی ٹکر سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق کار کا ڈرائیور سعودی شہری تھا جس کی حالت نارمل نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں