ترکی کے معروف شیف اور سیاح بورک ازدیمیر پاکستان پہنچ گئے

ترکی کے معروف شیف اور سیاح بورک ازدیمیر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکی کے معروف شیف اور سیاح بورک ازدیمیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

بورک ازدیمیر چند روز پاکستان میں قیام کریں گے، قیام کے دوران وہ لاہور اور اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہریار آفریدی

ترک سیاح کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وہ پاکستانی کیثر الجہتی ثقافتوں کو دیکھیں گے اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

معروف شیف بورک ازدیمیر 3 نومبر تک پاکستان میں  قیام کریں گے۔

قبل ازیں تُرک سیاح اور شیف بورک ازدیمیر کی جانب سے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

تُرک شیف بورک ازدیمیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں ترک شیف بورک ازدیمیر نے کہا کہ میں پاکستان اورپاکستانیوں ‌سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت جلد پاکستان پہنچنے والا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: صدر کے دستخط، آیا صوفیہ میوزیم سے پھر مسجد میں تبدیل

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حسین سرزمین پرکچھ دن گزاروں گا، ویڈیو میں بورک نے سندھی چادر اور ٹوپی پہن کر اردو میں پاکستان آنے کا پیغام دیا اور پاکستان زندہ باد کے ساتھ ترکی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

بعدازاں شنیرا اکرام نے بھی انہیں دورہ پاکستان کے دوران اپنے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو کیا۔


متعلقہ خبریں