مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں سال 2005 کے زلزلے میں ترکی کی امداد کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں ںے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد جاں بحق اور 800 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ یونان میں بھی زلزلے کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی اور سمندری پانی آبادی میں داخل ہو گیا۔


متعلقہ خبریں