کل سے شیر جوان تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، مریم نواز

ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟ مریم نواز

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی جائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل سے شیر جوان تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ آپ کی تحریک ہے۔ آپ جو قوم کا بازو، قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کل آپ کے اجداد قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہر اول دستہ تھے۔ اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مریم نواز نے کہا تھا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا فرض ہے کہ ناراض لوگوں کو سنے، ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لے کر چلنے سے ہی ملک مستحکم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب چیزیں غلط ہوں گی تو آواز اٹھے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز

چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔

مزید پڑھیں: این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے، مریم نواز

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں ،بیک ڈورڈپلومیسی کی عادی نہیں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں سے اگراستعفے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں