حمزہ شہباز کی عدم پیشی، ذمہ داران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

حمزہ شہباز کی عدم پیشی، ذمہ داران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

فائل فوٹو


لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، سی سی پی او لاہور اور ایس پی ہیڈکوارٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریاست کیا ملزم کے سامنے بے بس ہے ؟ یہ ریاست کی ناکام ہے۔ اب تمام افراد کے خلاف دفعہ 16 بی کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کو 8 بجے کر 25 منٹ پر جوڈیشل حکام کے حوالے کیا تاہم ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھ کر عدالت میں آنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ اب ملزمان کی مرضی ہو گی کہ وہ عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں ؟ عدالت قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرے گی۔ جس کے بعد عدالت نے جیل حکام کے تحریری جواب پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ایاز صادق

واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور دونوں ملزمان صحت جرم سے انکاری ہیں۔


متعلقہ خبریں