ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ماسک نہ پہننے پر خود کو جرمانہ کر دیا



اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے ماسک نہ پہننے پر خود کو ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈی سی اسلام آباد سے سوال کیا کہ آپ نے خود ماسک کیوں نہیں پہنا؟

یہ بھی پڑھیں: ’برگر‘ کی بحث: ڈی سی اسلام آباد، ٹوئٹر صارفین میں دلچسپ گفتگو

صارف کی ٹویٹ پر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر میں خود کو ایک ہزار روپے جرمانہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں گاڑی سے اترا تو ماسک انہوں نے جیب میں ڈال لیا اور ایک منٹ کے وقفے سے  دوبارہ پہن لیا۔

صارف نے ٹوئٹر پر حمزہ شفقات کی تصاویر شیئر کرکے تحریر کیا تھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کو ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ حکومتی احکامات ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اچھا ہی کرتے ہیں لیکن کاش ڈی سی کو بھی کوئی جرمانہ کرتے ہوئے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔

ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں