زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، شاداب اور حارث سہیل کی شرکت مشکوک


راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی انجری کے باعث  زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاوَ کی انجری کا شکار ہیں جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو ڈبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ کل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور بنائے۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا اور وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان سے پہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔

زمبابوے کی جانب سے چیسورو اور مزاربانی نے دو دو جب کہ ممبا اور اسکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں