پارلیمنٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے، بلاول


غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا مطالبہ ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ہیڈکوارٹرز گاہکوچ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم غذر کو بھٹو کا غذر کہتے ہیں۔ غذر کے لوگوں نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں۔ پیپلزپارٹی اورغذرکےدرمیان شہیدوں کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید نےغذر کو ضلع بنایا۔ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور عوام کوآزادی دلوائی۔ بے نظیر بھٹو نے یہاں جمہوریت کا آغاز کیا۔ پیپلزپارٹی کےعلاوہ کسی نے آپ کو حقوق نہیں دیے۔ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو شناخت دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ لوگوں کا اپنا وزیراعلیٰ اور گورنر پیپلزپارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے ہے۔ آپ کے حقوق اور مطالبات ہمارے منشور میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زمینی راستے کے ذریعے گلگت آمد

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول نے کہا کہ الیکشن سے ایک ماہ پہلے انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ ان سے پوچھیں کہ آپ کے منشور میں صوبے کا مطالبہ کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا۔ 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تجاوزات کے نام پرلوگوں کےگھر گر ادیےگئے۔
ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلوایا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو نے لوگوں کو فری پاسپورٹ پر باہر بھیجا۔ آج اگر ہرگاوَں میں لیڈ ہیلتھ ورکرز ہیں تو یہ بے نظیر بھٹو کا وژن تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 150 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت نے پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت نے صرف غربت اور بےروزگاری میں اضافہ کیا۔ اس بار بھی صرف پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا،؎۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دیتے ہیں یہ تکلیف دیتے ہیں۔ یہ صرف کروڑ پتیوں کو ریلیف دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کےنام پرتباہی مچارہی ہے۔


متعلقہ خبریں