جیمز بانڈ کا تاریخی کردار نبھانے والے اداکار شان کونری انتقال کرگئے



جیمز بانڈ سیریز میں تاریخی کردار نبھانے والے اور ہالی ووڈ کے معروف داکار شان کونری 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے شان کونری نے تجسس سے بھرپور معروف فلم سیریزجیمز بانڈکی ابتدائی سات فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جیمز بانڈ کے کردار کو امر کردیا۔

مزید پڑھیں: جیمزبانڈ، ونڈر وومن اور ایونجرز پیچھے ہٹ گئے

خاندانی ذرائع کے شان کونری رات گئے گھر پر ہی انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے علیل تھے۔ میڈیا روپرٹس کے مطابق ان کا کیریئر تقریباً تین دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔ ان کے بہت سے ایوارڈز میں آسکر، دو بافتا (Bafta) ایوارڈز اور تین گولڈ گلوبز (Golden Globes) شامل ہیں۔
سر شان کونری کی دیگر فلموں میں دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر (The Hunt for Red October)، انڈیانا جونز (Indiana Jones)، لاسٹ کروسیڈ (Last Crusade) اور دی راک (The Rock) شامل ہیں۔ تاہم ان کی وجہ شہرت جیمز بانڈز 007 کا معروف کردار بنا۔

شان کونری کو 1988 میں The Untoouchables نامی فلم میں بہتری معاون اداکار کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ سن 2000 میں ملکہ برطانیہ نے انہیں سر کے خطاب سے نوازا تھا۔


متعلقہ خبریں