سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 376 افراد متاثر


کراچی:  صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق جب کہ مزید 376 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 627 جب کہ  وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد  ایک لاکھ 45 ہزار 851 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 179 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 30مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید264 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 ہزار 453 ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 145، ضلع شرقی 56، ضلع وسطی میں 22، کورنگی 20، ملیر میں 13 اور غربی میں 8 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔


متعلقہ خبریں