پی ڈی ایم قائدین دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں، فیاض چوہان

پی ڈی ایم قائدین دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں، فیاض چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے قئدین فخر سے دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سول سوسائٹی بھارتی فوج اور فضائیہ کی شکست اور پاکستان کی فتح کو روکنے کی منظم کوشش میں مصروف ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف ساری دنیا نے دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کے بیانیے کی بے شرمی اور ڈھٹائی سے نمائندگی کرنے پر بے ضمیر پی ڈی ایم قائدین کو آئینہ دکھایا ہے۔ابھی نندن کا ویڈیو میسج دیکھ کر مکس اچار پارٹی کے بے ضمیر قائدین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں