زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے: 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے: 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور: زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شاہین آفریدی، حارث روَف، موسیٰ خان، فہیم اشرف،عماد وسیم،عثمان قادر اور وہاب ریاض  کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مطابق حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدرعلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ شاداب خان کو دوسرے ون ڈے میں بھی آرام دے رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاوَ کی انجری کا شکار ہیں جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور بنائے تھے۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔


متعلقہ خبریں