پنجاب: کورونا سے مزید تین مریض جاں بحق، 185 متاثر

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 4228 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 185 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 2357 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیکل سائنس کا نیا باب: رضاکاروں میں کورونا وائرس منتقل کرنیکا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ احتیاط زندگی اور صحت کے لیے ضروری ہے، ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے، ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں