پناہ گاہ کا دورہ: معروف ترک شیف نے مخصوص انداز میں لوگوں کو کھانا پیش کیا



اسلام آباد:  ترکی کے معروف شیف اور سیاح بورک ازدیمیر نے آج اسلام آباد کی ایک پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وہاں پر مقیم لوگوں کے لیے نہ صرف کھانا بنایا بلکہ اپنے مخصوص انداز میں پیش بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں اور انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد کو کھانا پیش کیا۔


کھانوں کی مختلف ترکیبوں پر عبور رکھنے والے ترک شیف نے تندور میں روٹیاں بھی لگائیں۔

بعد ازاں وہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

یاد رہے کہ بورک ازدیمیر چار روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہریار آفریدی

ترک سیاح کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات متوقع ہے۔ وہ پاکستانی کیثر الجہتی ثقافتوں کو دیکھیں گے اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

معروف شیف بورک ازدیمیر 3 نومبر تک پاکستان میں  قیام کریں گے۔

قبل ازیں تُرک سیاح اور شیف بورک ازدیمیر کی جانب سے پاکستان آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں