مصدق ملک میں کورونا کی تشخیص

مصدق ملک کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپے جانے کا امکان

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مصدق ملک نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے اور آئے روز اس کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں آج کوروناوائرس کے نئے 807 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 11 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 806 ہو گئی تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 رہ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 357 اور سندھ میں 2 ہزار 625 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 217، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 90 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار818 ہو گئی۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار 16، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار457، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 458، بلوچستان میں 15 ہزار 896، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔


متعلقہ خبریں