اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 114 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام  گھریلو سلنڈرکی قیمت 1530 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

  ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

قبل ازیں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے آج یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔


متعلقہ خبریں