پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب

علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے والے امپائر کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

علیم ڈار کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں 210 ویں مرتبہ ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جس کے ساتھ ہی وہ جنوبی افریقی ایماپئر روڈی کورٹزن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ علیم ڈار کے نام

روڈی کورٹزن 209 ون ڈے میچزمیں ایمپائرنگ کر چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈارکے نام ہے۔

یاد رہے 2009 سے 2011 تک علیم ڈار تین مرتبہ مسلسل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں