کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار 113 افراد متاثر اور 12 لاکھ ایک ہزار 37 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 29 ہزار 794 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 17 لاکھ 10 ہزار 282 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 2 ہزار 717 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 149  ہو گئی جبکہ 81 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 902 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 35ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں نئے قسم کا کورونا پھیل رہا ہے

روس میں 16 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 235 ہوگئی ہے۔

اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں13 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار788 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 74 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں